مال مقدمہ( چرس) کے پیکٹ میں چرس کی جگہ” مہندی “برآمد

  • DACA3652-70E6-4A52-A5B7-25248A0C5575.jpeg

مال مقدمہ( چرس) کے پیکٹ میں چرس کی جگہ” مہندی “برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ کی عدالت میں پیش کیے گئے مال مقدمہ( چرس) کے پیکٹ میں چرس کی جگہ” مہندی “برآمد ،عدالت نے نمونہ دوبارہ معائنہ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا

،ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے علاقہ کڑی ملنگ میں ملزم لیاقت خان ولد خان سکنہ کڑی ملنگ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو پندرہ گرام چرس برآمد کی اور چرس کو پیکٹ میں سربمہر کرکے مال مقدمہ

سمیت ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ عدالت میں پیش کیا ۔عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے شبہ ہونے پر چرس کے پیکٹ کو عدالت میں کھولا گیا تو اس میں سے مبینہ طور پر مہندی نکلی، استفسار پر ملزم نے

عدالت کو بتایا کہ وہ چرس کا نشہ ضرورکرتا ہے اورپولیس نے اسے نشہ کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ،تاہم وہ ایک کلو چرس کی برآمدگی سے مکمل طور پر لاعلم ہے ،عدالت نے مال مقدمہ چرس کے پیکٹ سے نمونہ

حاصل کرکے اسے جانچ پڑتال کے لئے دوبارہ لیبارٹری بھجوادیا اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ دن کے لئے جیل بھیج دیا ۔
٭٭٭

Comments

comments