‎‫بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی کے لیے افواج اور عوام تیار ہیں سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات تھے،ہیں اور رہیں گے ،شاہ محمود قریشی‬

  • C8703F54-B0BF-48D1-8E77-08DAC7A435C8.png

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کیہر قسم کی مہم جوئی کے لیے پاک افواج اور عوام ہمہ وقت تیار ہیں سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات تھے،ہیں اور رہیں گے۔دونوں ممالک کی قیادتیں ایک دوسرے ممالک کے ہاں دورے کرتی رہیں گی محرم کے دوران ملتان کے حالات اطمینان بخش ہیں سنی شیعہ منظم و متحد ہیں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان انتظامیہ محرم کے دوران مکمل طور پر الرٹ ہے۔میں نے صبح ممتاز آباد جا کر مرکزی جلوس دیکھا وہاں انتظامیہ کے انتظامات دیکھ کر اطمینان ہوا کہ انتظامیہ بھی الرٹ ہے اور وہاں کے لوگوں میں بھی اتحاد ہے ممتاز کے تاجران نے جگہ جگہ سبیلیں منعقد کی ہوئی تھیں سنی شیعہ اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھا۔جگہ جگہ نیاز کا اہتمام تھا وہاں انتظامیہ کے لوگ موجود تھے غالباً اے سی سٹی بھی موجود تھیں پوری انتظامیہ فعال دکھائی دے رہی ہے ملتان کے منتخب نمائندگان بھی میرے ہمرا تھے 42 ویں حسینیہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ،مشائخ کی شرکت سے ملتان نے امن و یکجہتی اور محبت کا پیغام دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے کشمیری قیادت بھارتی پالیسی کو مسترد کر چکی ہے ان کے ڈومیسائل رولز کو مسترد کر چکے ہیں پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کی نفی کررہے ہیں تمام وہاں کی مقامی پارٹیاں جو ماضی میں دہلی کی طرف دیکھا کرتی تھیں آج وہ دہلی سے متنفر دکھائی دے رہی ہیں ہمیں خدشہ تھا کہ توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کوئی حرکت کرسکتا ہے میں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے صدر کو بارہا خطوط لکھے ہیں اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ بھارت کوئی ناٹک رچا سکتا ہے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کے تمام محرم کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں محرم جلوسوں اور عذاداری پر پابندی لگا دی ہے ایک طرف بھارت دعوی کرتا ہے کہ ہمارے ہاں مذہبی آزادی ہے بھارتی آئین برابری کے حقوق دیتا ہے مگر آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کی نفی دیکھی میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں انشاء اﷲ پاکستان کے افواج اور حکومت ہر طرف کی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات تھے،ہیں اور انشاء اﷲ رہیں گے سعودی قیادت پاکستان آئے گی اور ہم بھی وہاں جاتے رہیں گے۔

Comments

comments