اگر تم چور پکڑنے آئے ہیں تو وہ تمہاری کابینہ میں بیٹھے ہیں مولانا فضلُالرحمان

F1C56444-7CB4-489C-A830-2F2E208F8104.jpeg

‫امیر جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے چور تمھاری کابینہ میں بیٹھے ہیں تو جلدی سے ان کو پکڑ لو اگر واقعی تم چوروں کو پکڑنے کے لئے آئے ہو تو، ورنہ کہہ دو ہم ڈرامہ ہیں اور صرف ایک لفظ سے قوم کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی تقرری آدھا تیتر، آدھا بٹیر والی بات ہے ، ایک تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے ہم نے جنوبی پنجاب کو بڑی اہمیت دی ہے ، پہلی مرتبہ ہے کہ نئے سال کے لئے محصولات کا ہدف گزشتہ سال سے کم رکھا گیا ہے ۔ 50سال میں پہلی مرتبہ ٹیکس گروتھ ریٹ منفی میں گئی ہے، براہ راست بیرونی سرمایاکاری میں پہلی مرتبہ 50فیصد کمی آئی ہے، نہ ملک کے اندر کے عوام کا ان پر اعتماد ہے اور نہ سمندر پارپاکستانیوں کا ان پر اعتماد ہے، ان کو ٹیکس ادا کرنا اپنے پیسے اور مال کا ضیاع سمجھتے ہیں اور وہ اپنے پیسے کو محفوظ تصور نہیں کرتے۔ ہمارا جو مئوقف ہمیشہ رہا ہے ہم تو سمجھتے ہیں کہ جو الیکشن ہوا وہ بھی ڈھونگ ، جو حکومت بنی وہ بھی ڈھونگ اور جو بجٹ بنا وہ بھی ڈھونگ ، اب اس ملک کو کہاں تک پہنچانا ہے ،‬

Comments

comments