تھر میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

E1C62D14-AF36-4D80-8C89-2B4246F2801F.jpeg

تھر کے صحرا میں رات بھر وقفے وقفے سیبارش کے دوران ا?سمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ا?سمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔صحرائے تھر میں قیامت خیز گرمی کے طویل لہر کے بعد بارش کا سلسلہ گزشتہ رات 8 بجے سے شروع ہوا۔ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی ، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے دوران تحصیل مٹھی اور کلوئی میں ا?سمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات میں 18 بکریاں بھی مرگئی ہیں۔

Comments

comments