ڈاکو 35 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار، ڈاکٹر

FB10CE71-0A48-4049-8A65-2C9634E3C8C7.jpeg

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں ایک ہی دن میں تین مقامات پر ڈاکوؤں نے شہریوں کو طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک تھری کے بنگلے میں لوٹ مار کی وارادات ہوئی، ڈاکو 35 لاکھ سونا اور دو لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے، چھ ڈاکو گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں پر واردات کے لیے ا?ئے تھے۔ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نقب زنی کی واردات ہوئی، گلزار کالونی ایف مارکیٹ کے تالے کاٹ کر سامان لے اڑے۔دوسری جانب نارتھ کراچی میں ملزمان کی جدید اسلحہ کے ساتھ لوٹ مار کی گئی، 4 ملزمان میڈیکل اسٹور سے موبائل فون، نقد رقم لوٹ کر باا?سانی فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسٹور میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود چوری و ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں، پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، اس سے قبل گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

comments