کراچی میں لڑکا لڑکی کو دوستی کرنے پر قتل کردیا گیا

4058B90C-B227-4CCB-A2DF-3727570C746E.jpeg

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی لڑکی بھی دم توڑ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی پر فائرنگ کا واقعہ صبح پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں لڑکا زاہد پہلے ہی جاں بحق ہوچکا ہے، ناہید اور زید کو دوستی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کو لڑکی کے چچا محبت خان نے غیرت کے نام پر قتل کیا، قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دہرے قتل کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے

Comments

comments