مظفر گڑھ۔۔دریائے چناب میں چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب گئے ڈوبنے والے طالب علموں کی عمریں 15 سے 18 سال ہیں

ADA85B6E-20D1-45BA-8870-4D3F9E694242.jpeg

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں بستی غازی نظام والی کے قریب دریائے چناب میں میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والے طالب علموں کی عمریں 15 سے 18 سال ہیں۔ڈوب جانے والے طالبعلم آپس میں کزن بتائے جارہے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی لاشین ڈھونڈنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم اور ایمبولینس کو جائے وقوعہ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈوب جانے والے طالب علموں میں اٹھارہ سالہ انصر ، سولہ سالہ فیض رسول ، سولہ سالہ فیاض اور سولہ سالہ فرید خان شامل ہیں. ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے اور اندھیرا ہونے تک جاری رہے گا۔اس سے قبل 5 جون کو سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب سات بچے دریا سندھ میں نہاتے ڈوب گئے تھے۔

Comments

comments