طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل

5965E671-BD95-47EE-92C1-F2F6FC18C3FF.jpeg

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے طبی عملے کے لیے کورونا وائرس سے بچائوکے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل کر دی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان کو دسویں کھیپ کا سامان بھیج دیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھیجے گئے سامان میں بلوچستان کو مختلف اقسام کے 1 لاکھ 21 ہزار 986ماسک دئیے گئے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کو مختلف اقسام کے 55ہزار 950ماسک دئیے گئے ہیں۔بلوچستان کو 5ہزار 811اور گلگت بلتستان کو 3ہزار 385حفاظتی سوٹ دیئے گئے ہیں، 32 ہزار 885 میڈیکل گاون بلوچستان کو جبکہ 15ہزار 69گلگت بلتستان کو دئیے گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کو فیس شیلڈ، سرجیکل کیپس، دستانے، پلاسٹک بوٹ، شوز کور اور حفاظتی عینکیں بھی دی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ باقی تمام صوبوں کو بھی دسویں کھیپ کی ترسیل کی جا رہی ہے، این ڈی ایم اے ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 24 ہزار 699مکمل پی پی ایز سیٹ فراہم کر چکا ہ

Comments

comments