مریم نواز انسٹا گرام پر غیر سیاسی ہونے کا اعلان

  • 6D1D3399-FE87-4586-80BD-BA5E495782D3.jpeg

‫سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی خود ساختہ خاموشی مین سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر بھی متحرک ہوگئی ہیں تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے واضح کیا ہے کہ انسٹا گرام کا ان کا اکائونٹ غیر سیاسی ہوگا اور اس کو وہ خود آپریٹ کریں گی انہوں نے بتیس کہ پچپن لاکھ فالوورز کے ساتھ ان کا ٹویٹر اکائونٹ ان کی ٹیم دیکھتی ہے چند گھنٹوں میں ان کے فالورز کی تعداد cبڑہ گئی لیکن مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسٹا گرام پر غیر سیاسی رہیں۔ گی ‬

۔مریم نواز کے نام سے انسٹاگرام پر پہلے بھی چند اکاونٹس موجود ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنے نام سے آفیشل اکاونٹ بناتے ہوئے وضاحت کی کہ مذکورہ اکاونٹ کو وہ خود چلائیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کے دوسرے اکاونٹ ان کی ٹیم دیکھتی ہے، تاہم اس اکاونٹ کو وہ خود دیکھیں گی اور یہ اکاونٹ مکمل طور پر ‘غیر سیاسی’ ہوگا۔مریم نواز نے نیا اکاونٹ بناتے ہوئے اس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس اکانٹ کے ذریعے کوئی بھی سیاسی پیغام یا بات نہیں کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی باتوں کے لیے وہ ٹوئٹر کا استعمال کریں گی اور اس اکاونٹ کے ذریعے وہ اپنی اور اہل خانہ کی’غیر سیاسی’ باتیں عوام کے ساتھ شیئر کریں گی۔ساتھ ہی پوسٹ میں انہوں نے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی امید بھی کی۔مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں اپنا تعارف دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تین نوجوان بچوں کی والدہ اور نانی ہیں۔

Comments

comments