ڈیرہ میں 9 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم 2 گھنٹے میں گرفتار

  • IMG-20200605-WA0271.jpg

تھانہ یونیورسٹی کی حدودنواب میں9سالہ کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر کارروائی ، پولیس نے2گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے گزشتہ روزتھانہ یونیورسٹی کے علاقہ میں کمسن بچے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جس میں درندہ صفت شخص نے 8سالہنعمان ولد جہانگیر کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ نو تعینات ڈی آئی جی ڈیرہ یاسین فاروق اور ڈی پی اوکیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات کاری کیں۔پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی رپورٹ پرملزم جہانزیب عرف منو ولد رب نواز سکنہ نواب کیخلاف مقدمہ 322مورخہ 4.5.20زیر دفعہ 377ppc-53CPAدرج کیا۔ پولیس حکام کی ہدیت پر ایس ایچ اوتھانہ یونیورسٹی ذوالفقار خان بلوچ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر2گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Comments

comments