ہندوستان کرونا کی آڑ میں مکمل بلیک آوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔مشعال ملک

No video URL found.

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے،مشعال ملک
اپنے ایک وڈیو پیغام میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہہندوستان کرونا کی آڑ میں مکمل بلیک آوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔کشمیر میں لاک ڈاون کے باعث خوارک کی شدید قلت ہے۔کرونا کے باعث یسین ملک سمیت قید تمام حریت رہنماوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے مریضوں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی۔کئی مہینوں سے لاک ڈاون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔بھارتی فورسز ظلم سستم تشدد جبر اور لاک ڈاون سے کشمیریوں کو نفسیاتی مریض بنا رہا ہے۔کشمیریوں کی جہدوجہد ظلم و ستم اور جبر کے باوجود بھی جاری ہے۔نریندر مودی حکومت مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاریکشمیریوں کی تیسری نسل بھارتی ظلم و ستم برداشت کررہی ہے ۔عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیںاقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے۔ مسلم دشمنی میں بھارتی حکومت اور فورسز ذہنی توازن بھی کھو بیٹھی۔مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر قید کر دیا انسان تو انسان بھارتی فورسز سے پرندے بھی محفوظ نہیں۔

Comments

comments