کراچی،دکانیں کھولنے پر تاجروں کی درخواست ضمانت منظور

کراچی عدالت نے دکانیں کھولنے پر گرفتار کیے گئے کراچی کے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ۔کراچی میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر گرفتار 6 تاجروں کی عدالت نے درخواستِ ضمانت منظور کرلی ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عدالت نے پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Comments

comments