ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے ”یاران وطن” کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے ”یاران وطن”کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا، یاران وطن سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے ”یاران وطن”کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا، یاران وطن سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کی بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔mk

Comments

comments