وزیر خارجہ کے تحفظات دور کرنے ملتان آئی ہوں، یاسمین راشد

ملتان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے تحفظات دور کرنے ملتان آئی ہوں ۔ انہوں نے ملتان سرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر خارجہ کے تحفظات دور کرنے ملتان آئی ہیں، جی ٹی روڈ کورونا وائرس سے متعلق ہمارا ہاٹ اسپاٹ ہے ۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہر ڈاکٹر کو این 95 ماسک دیا گیا ہے، ہر ہفتہ یہ تبدیل کیاجاتا ہے، 3ہزار800 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹ کرنے ہیں۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب نے لیب میں بہتری نہ لانے کی بات کی لیکن ملتان میں 3608 ٹیسٹ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4227 ہے۔ جنوبی پنجاب میں کورونا کے 183مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 19مریضوں کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے آخر تک روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی، پنجاب میں 140 چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل لاک ڈائون کیا ہوا ہے۔

Comments

comments