این ڈی ایم سے سے درخواست کی کہ چمن اور تفتان میں آنیوالے افراد کو ٹرین کوچز میں آئیسولیشن میں رکھیں شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے 12 ہزار روپے ہر قلی کو فراہم کیے جائیں گے۔لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلی کو رقم فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے بات چیت کی ہے اور معاملہ کابینہ میں بھی اٹھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین آپریشن معطل ہونے کے باوجود ریلوے نے کسی بھی ملازم کی تنخواہ اور پینشن میں تاخیر نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ کیلئے ریلوے نے 5 کروڑ 1لاکھ 85 ہزار روپے فنڈ جمع کیا ہے جس کا چیک پیر 20 اپریل کو جمع کرا دیا جئے گا۔ ریلیف فنڈ میں مزدوروں نے اپنی ایک دن اور افسران نے تین روز کی تنخواہ شامل کی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر افراد کیلئے وزیر ریلوے نے کہا کہ(آج) اتوار 19 اپریل کو ہم صبح 11 بجے 30 کوچز پر مشتمل ٹرین لاہور سے چمن روانہ کریں گے جس میں میڈیکل وین بھی لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سے سے درخواست کی ہے کہ چمن اور تفتان میں آنے والے افراد کو ٹرین کوچز میں آئیسولیشن میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 3ہزار بیگز فراہم کیے ہیں جو کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں قلیوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے

Comments

comments