نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف سے لڑرہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدرشہباز شریف کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اور عوام کورونا سے لڑرہے ہیں جبکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف سے لڑرہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے شہباز شریف کو جاری نوٹس کی مذمت کرتے کہا کہ چوری عمران صاحب کی پکڑی گئی ہے اور نیب میں طلبی شہباز شریف کی ہو رہی ہے،کورونا عوام کی جان لے رہا ہے اور نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب میں بلانا عمران صاحب کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے،اعلی عدلیہ نے شہباز شریف کی ایمانداری پر مہر تصدیق ثبت کی لیکن نیازی گٹھ جوڑ کو پھر بھی شرم نہیں آئی، شہباز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے لئے جب ثبوت دینے کی باری آتی ہے توعدالتوں سے بھاگ جاتا ہے ،سیاسی مخالفین اور میڈیا کو نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے الزامات پر گرفتار اور ناحق قید کرتاہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی سرٹیفائیڈ آٹا چینی گیس چوروں کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی آنکھیں بند ہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو دو سال دن رات محنت کر کے بھی شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ، کِک بیکس، کمیشن نہ ملی جب کچھ نہ مِلا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ کو وراثتی جائیداد یاد آگئی ۔mk

Comments

comments