پشاور۔۔ پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے ذریعے اسلام آباد منشیات سمگل کرنے والا ملزم اویس ولد ضمیر سکنہ ایبٹ آباد حال اسلام آباد جبکہ سکول بیگز میں منشیات سپلائی کرنے والے امجد ولد مسعود اور ثابت شاہ ولد خان گل ساکنان ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا ۔تلاشی لینے پر مجموعی طور پر 19 کلو گرام چرس ، لاکھوں روپے مالیت کی 300 گرام آئس اور آدھا کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

comments