بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 20سالہ سپاہی واجدعلی شہید

  • IMG-20200317-WA0485.jpg

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نےایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 20سالہ سپاہی واجدعلی شہید ہوگیا۔بھارتی فوج کی لائن کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، اس دوران بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 20سالہ سپاہی واجدعلی شہید ہوگیا، ضلع دادو کے واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وارجواب دیا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ،جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں،آئی ایس پی آر 

Comments

comments