پاکستان میں کروناوائرس کے دو مریضوں کے بعد الحمدللہ کسی شخص میں اب تک کروناوائرس کی تشخیص نہیں

  • IMG-20200228-WA0362.jpg

*پاکستان میں کروناوائرس کے دو مریضوں کے بعد الحمدللہ کسی شخص میں اب تک کروناوائرس کی تشخیص نہیں ہوسکی اس کے علاوہ جن دو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی انکی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان شاءاللہ وہ جلد ہی صحتیاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گے.جبکہ انکی فیملیز اور ان سے ملنے جلنے والے تمام افراد طبعی معائنے کے بعد کروناوائرس سے کلئیر قرار دے دیے گئے ہیں جبکہ ان مریضوں کے ساتھ ایران سے آنے والے 28 سے 30 افراد کو بھی تلاش کرلیا گیا ہے جن میں ابتدائی طبعی معائنے کے بعد کرونا وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ایران پاکستان بارڈر کے قریبی علاقوں اور بلوچستان بھر میں الحمدللہ کروناوائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے.اس لیے آپ سب دوستوں سے درخواست ہے اللہ پاک سے اچھی امید رکھیں جو ممالک بھی اس کا شکار ہیں انکے لیے دعا کریں اور مافیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی کسی بھی قسم کی افواہ کا حصہ بننے اور بناء تصدیق کے شئیر کرنے سے گریز کریں. شکریہ*

Comments

comments