طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈین اف آرٹس ، ,پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ایف آئی اے ساٸبر کراٸم ونگ کی کاررواٸی جنسی سکینڈل میں ملوث شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈین اف آرٹس ڈائریکٹرILH ,چٸیرمین صلاح الدین گرفتار۔ اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کےلیے نجی فارم ہاوس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد کچھ متاثرہ طالبات نے ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواستیں دے دیں ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا جس پر آج عملدرامد کرلیا گیا ۔ یہ بھی اطلاع ہے پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین کی گرفتاری کے وقت ایک نجی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی چینل کی ٹیم کا موقف تھا کہ انہیں متعدد طالبات اور والدین نے درخواستیں دی تھیں
ادھر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین کا نوکری سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا

Comments

comments