مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کا پہلا دور کامیاب۔ ۔ ۔ مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے پہلے دور کی کامیابی کے بعد لال مسجد کا محاصرہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ختم کر دیا۔ ۔ ۔

  • IMG_20200210_002828.jpg

مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کا پہلا دور کامیاب۔ ۔ ۔

مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے پہلے دور کی کامیابی کے بعد لال مسجد کا محاصرہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ختم کر دیا۔ ۔ ۔

مذاکرات کے پہلے دور کی کامیابی کے بعد مولانا عبدالعزیز ایچ الیون میں جامعہ حفصہ کو الاٹ کئے گئے پلاٹ سے طالبات کو واپس بلانے پر بھی رضامند۔ ۔ ۔

ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کا مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے ابتدائی دور کی کامیابی پر اظہار مسرت۔ ۔ ۔

خوشی ہے کہ حالات مزید کشیدگی کی طرف نہیں گئے اور مذاکرات کا ابتدائی دور کامیاب ہو گیا، ، ،

مولانا عبدالعزیز،ان کی اہلیہ ام حسان اور وفاقی انتظامیہ مذاکرات کے ابتدائی دور کی کامیابی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، ، ،

خوشی ہے کہ دونوں فریقین نے حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے بردباری کا مظاہرہ کیا، ، ،

مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے لئے مولانا عبدالعزیز کے بڑے داماد سلمان شاہد کا کردار بھی قابل تحسین ہے، ، ،

سلمان شاہد نے مذاکرات کو کامیاب کروانے میں اہم کردار اداء کیا،باقی جو لوگ مذاکراتی عمل کا حصہ بنے وہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں، ، ،

مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے ابتدائی دور کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ میں نہیں بلکہ ایچ الیون کے پلاٹ کا تنازع تھا، ، ،

مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے پہلے دور کی کامیابی مختلف حلقوں کی جانب سے دیئے جانے والے اس تاثر کی بھی نفی کر دی ہے کہ موجودہ حالات لال مسجد کے دو گروپس کے باہمی اختلافات کی وجہ سے تھے، ، ،

دعا ہے کہ مولانا عبدالعزیز اور وفاقی انتظامیہ کے مابین دیگر متنازع امور بھی افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں، ، ،

ملک مزید کسی سانحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا،اس کا ادراک دونوں فریقین کو کرنا چاہئیے>حافظ احتشام احمد،مرکزی ترجمان شہداء فاؤنڈیشن۔

Comments

comments