کوسٹ گارڈ نے ایرانی پٹرول اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

No video URL found.

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں
img-20200115-wa0048اکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروایؤں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف ٹرکوں سے45,740لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
2۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 18,270 کلو گرام چھالیہ برآمد
کر لی گئی۔
3۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 16عدد مزدا ٹائر،300کلو گرام غیر ملکی کپڑا، 14 بیگ سائٹرک ایسڈ، 09عدد اے سی، 05ڈرم مینتھول، 120درجن فئیر اینڈ لولی کریم (انڈین)،22بیگ چائنا سالٹ، 120درجن صابن،164درجن پیڈ لاک، 20,000 کلو گرام لہسن اور 285پیکٹ نسوار ضبط کرلی گئی۔
تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ٹرکوں،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور02افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،ٹرکوں،ایرانی ڈیزل اورمتفرق اشیاء کی مالیت تقریباً -/82.64ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔.

Comments

comments