میگا کرپشن میں ملوث اشتہاری اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام*

  • IMG_20200115_112643.jpg

*رپورٹ : ملک طارق*

*میگا کرپشن میں ملوث اشتہاری اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام*

لاھور : ضلعی انتظامیہ نے 7 ایچ گلبرگ لاھور کی نیلامی کیلئے اشتہار دے دیا، نیلامی 28 جنوری کو 12 بجے ہو گی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی نگرانی میں نیلامی کی بیٹھک ہجویری ہاؤس میں لگائی جائے گی

12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کے گھر کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے،کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہو گی جبکہ باقی رقم 7 یوم کے اندر جمع کروانا ہوگی

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے عدالتی احکامات پر میگا کرپشن میں ملوث اشتہاری سابقہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

Comments

comments