ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں ٹھٹھہ کرم شاہ ہرسہ شیخ لاھورروڈ میں ادا کر دی گئی ,

  • IMG-20200114-WA0389.jpg

چنیوٹ: ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں ٹھٹھہ کرم شاہ ہرسہ شیخ لاھورروڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعودیسین,میاں محمدعلی نیکوکارہ, ایس ایس پی رمضان گوندل، ایس ایس پی احمد نواز چیمہ پرنسپل پی ٹی ایس فاروق آباد، ڈی پی او خوشاب رانا شعیب، ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی، ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد، ایس ایس پی قصور ڈاکٹر فہد، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت، ملک غلام عباس نسوانہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سابقہ چیئرمین پنجاب بار کونسل لاھور, ممبر پنجاب بار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ عمر فاروق،سول جج چنیوٹ طارق بشیر، صدر ڈسٹرکٹ بار عرفان الحق پوری، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ چودھری شاھد محمود،سابق یو سی چیئرمین عمران علی نیکوکارہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر، سابق چیئرمین ضلع کونسل چنیوٹ ثقلین سجنکا سمیت شہر کی سیاسی،سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ آشک بار دیکھائی دی ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدرشاہ نے ایس ایس پی ابرارحیدر نیکوکارہ کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اس سے پہلے میاں ابرار حسین نیکوکارہ کی نماز جنازہ روات میں بھی اد کی گئی ابرار حسین نیکوکارہ اسلام آباد میں روات ٹریننگ سکول میں بطور پرنسپل فرائض سر انجام دے رہے تھے انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Comments

comments