جعلی سب انسپکٹر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملک مدثراحمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ترجمان لاہور پولیس

  • IMG-20200114-WA0535.jpg

جعلی سب انسپکٹر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ملک مدثراحمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ترجمان لاہور پولیس

ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔ترجمان لاہور پولیس

ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔ ترجمان لاہور پولیس

ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ترجمان لاہور پولیس

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا تھا۔ ترجمان لاہور پولیس

ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔ ترجمان لاہور پولیس

ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔ ترجمان لاہور پولیس

ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ ترجمان لاہور پولیس

ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ ترجمان لاہور پولیس

ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس
۔۔۔۔۔۔۔

Comments

comments