وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پیر نور الحق قادری اردن کے شہر الکرما پہنچ گئے

No video URL found.

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پیر نور الحق قادری اردن کے شہر الکرما پہنچ گئے


اردن میں المناک واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر انکا تعزیتی پیغام لے کر آیا ہوں : پیر نور الحق قادری

(الکرما، اردن، 12دسمبر، 2019) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اردن میں جاں بحق 13پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آج اردن کے شہر الکرما پہنچے۔ اس علاقے میں دونوں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے المناک واقعے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 13پاکستانی جانبحق ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور آج اردن کے علاقے الکرما پہنچے ۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ اور دیگر افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر انکا تعزیتی پیغام لے کر آیا ہوں ۔ اس دلخراش واقعے پر وزیر اعظم پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔ اردن کے شہر الکرما میں ان کے ساتھ ضلع دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14ہزار پاکستانی گذشتہ 50سال سے آباد ہیں اور ان کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ نے وفاقی وزیر کی آمد اور وزیر اعظم کے تعزیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

comments