پیر نور الحق قادری کی فتوی کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم کے چیئرمین سے ملاقات

  • IMG-20191211-WA0333.jpg

پیر نور الحق قادری کی فتوی کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم کے چیئرمین سے ملاقات
قادری صاحب کی تقریر پورے فورم کی آواز اور قابل تقلید نمونہ تھی: شیخ عبد اللہ بن بیاح

(11دسمبر، 2019) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے متحدہ عرب امارات کی فتوی کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کے مرکزی رہنما اور فورم کے چیئرمین سے ون آن ون ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے شیخ عبد اللہ بن بیاح کو ”رواداری کے فروغ میں مذہب کاکردار“ کے موضوع پر کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم مسلم امہ کے مثبت چہرے اور دیگر مذاہب کیلئے برداشت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کیلئے قابلِ تحسین قدم ہے۔ اس فورم میں مسلم امہ کے جید علماو مشائخ کے علاوہ دیگر مذاہب کے علما کو بھی مثبت پیغام گیا ہے۔ ہم اپنی حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے ویژن کو سراہتے ہیں۔ چیئرمین شیخ عبداللہ بن بیاح نے وزیر مذہبی امور سے کہا کہ آپ کی شرکت قابل قدر ہے۔ آپ کی تقریر اور خیالات کو فورم میں بہت زیادہ سراہا گیا۔ آپ کی تقریر اس کانفرنس کی روح رواں تھی اور تمام حاضرین نے اس تقریر کو رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدام قرار دیا۔ ہمیں ملکر ایسے مزید فورم کا انتظام کرنا چاہئے تاکہ دنیا میں برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کا درس عام کر سکیں ۔

Comments

comments