وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

  • IMG-20191202-WA0032.jpg

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر وزارت خارجہ سری لنکا کے ایڈیشنل سیکرٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا

وزیر خارجہ کل سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر خارجہ، سری لنکا کے نومنتخب صدر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ ء سری لنکا کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ ء سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے

Comments

comments