موٹروے پولیس نے صوابی کے قریب موٹروے پر گاڑی سے منشیات برآمد کرلی

  • IMG-20191201-WA0341.jpg

*موٹروے پولیس نے صوابی کے قریب موٹروے پر گاڑی سے منشیات برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس افسران نے موٹروے پر صوابی کے قریب ایک گاڑی نمبر FSO 2511 کرولا کو دیکھا
بظاہر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی تھی
موٹروے پولیس نے گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر امدادی کاروائی شروع کی تو دیکھا کہ گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے 13 کلو چرس اور 5 کلو افیوں برآمد ہوئی
ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لئے گاڑی اور منشیات لوکل پولیس، تھانہ چھوٹا لاہور، صوابی کے حوالے کر دی گئی ہے
ترجمان موٹروے پولیس

Comments

comments