لکی مروت پولیس نے سٹریٹ  کرائم میں ملوث  ملزم کو دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا

  • IMG-20191201-WA0272.jpg

*لکی مروت : لکی سٹی پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی اندرون شہر  شہریوں سے نقدی چوری کرنے اور قمیتی موبائل فونز سے محروم کرنے سمیت  سٹریٹ  کرائم میں ملوث  ملزم کو دو گھنٹوں کے اندر اندر ٹریس کرتے ہوےگرفتار کرکے  مسروقہ نقدی اورموبائل فون برامد کرلیے ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع ، انچارج چوکی لکی سٹی سب انسپکٹر محمد امیرخان،* 
 لکی مروت ()تفصیلات کے مطابق اج مورخہ یکم دسمبر کو مدعی نعمت اللہ ولد محمد اسماعیل سکنہ وانڈہ زر خان سوربند نے چوکی لکی سٹی میں ایف آئی درج کرتے ہوے پولیس کو بتایا کہ اتوار بازار میلہ لکی سٹی میں سواد سود خریدنے کے لیے گاوں سے ایا تھا اور بازار میں جب میں دوکان سے سودا خرید رہا تھا اور جیسے ہی میں نے اپنے جیب سے نقدی اور موبائل نکلا تو ایک نامعلوم شخص نے میرے ہاتھ سے بہت تیزی میں میجھ سے میرے ہاتھ میں  نقدی اور موبائل فون چوری کرکے بازار میں زیادہ راش کی وجہ سے ملزم کہی رفو چکر ہوگیا پولیس نے مدعی کے درج کرتے ہوے انچارج چوکی سٹی محمد امیر خان کا ہمراہ اے ایس ائی شریف اللہ خان ہیڈ کانسٹیبل میرامین خان معہ ڈی ایف سی چوکی لکی سٹی اور دیگر نفری کے ملزم کی تلاش شروع کردی اور شہر بازار کےاہم اندرونی راستوں پر مشکوک شخص ملزم کی تلاش شروع کردی چوکی لکی سٹی پولیس نے آخر کار دوادت میں ملوث ملزم کو ٹریس کرتے ہوےملزم پشم خان ولد محمد ایاز سکنہ لنڈی جالندر ڈومیل ضلع بنوں کو سٹی  پولیس نے دو گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی مسروقہ رقم 3700 روپیہ اور ایک عدد ٹچ سیکرین  موبائل جسکی مالیت 17000, روپیہ تھی برامد کرلی ملزم  نے دوران ابتدائی انٹاروگیشن اعتراف کرتے ہوئےواردات میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے  ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے , جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

 

Comments

comments