، راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگ 303 راجہ گروپ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی گرفتار

  • IMG-20191201-WA0261.jpg

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگ 303 راجہ گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور اس کا ساتھی سبطین شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، گینگز کے رفتارملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر تے اور ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر لوڈ کرتے تھے، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ٹیرر گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 303 راجہ گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور سبطین شاہ شامل ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلاتے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر کے پستول 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مختلف وارداتوں کا بھی ٹریس ہونے کا امکان ہے، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس کسی بھی ٹیرر گینگ کو قانون شکنی و خوف وہراس پھیلانے کی اجازت ہرگز نہ دے گی، قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور قانون کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا۔ ٹیرر گینگز کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او صدر بیرونی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس سی پی او کے احکامات کے مطابق ٹیرز گینگز کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گے، ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کو ٹھوس بنیادوں پر چالان کیا جائے تاکہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جا سکے۔

راولپنڈی :ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، جعل ساز گرفتار ملزم سے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے نوسربازوں اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن کی روشنی میں ایس ایچ او ریس کورس سردار پرویز کی تشکیل کردہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کمال آباد سے جعل سازنبیل کو گرفتار کرلیا جس کی جامہ تلاشی لینے پر ملزم سے 30ہزار روپے کے جعلی پاکستانی نوٹ برآمد کر لیے، ملزم کو تھانہ منتقل کرکے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم سے اس بات کی انٹیروگیشن کی جارہی ہے کہ یہ نوٹ کس جعل ساز سے لیے ہیں۔ جعل ساز کی گرفتاری اور اس سے جعلی پاکستانی کرنسی کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان بغیر سہولت کاروں کے آپریٹ نہیں کرتے، ملزم اگر دوران تفتیش دیگر ساتھیوں یا سہولت کاروں کا انکشاف کرے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 810گرام چرس،10لیٹر شراب،8پستول30بور معہ49روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے مہربان سے 560گرا م چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے تاج سے250گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے باسط سے 5لیٹر شراب،فہیم سے5لیٹر شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے شہزاد سے 1پستول30بور معہ3روند،طاہر سے 25روند 30بور،ڈیوڈ سے 1پستول30بور معہ3روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہباز سے1پستول30بور معہ3روند،زین سے 1پستول30بور معہ3روند،ارسلان سے 1پستول30بور معہ4روند،اسماعیل سے 1پستول30بور معہ2روند،عاطف سے 1پستول30بور معہ3روند،اسامہ سے1پستول30بور معہ3روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے۔

Comments

comments