راولپنڈی پولیس نے تھانہ گوجر خان سابقہ کونسلر قتل کیس میں 06نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا،

  • IMG-20191201-WA0009.jpg

راولپنڈی پولیس نے تھانہ گوجر خان سابقہ کونسلر قتل کیس میں 06نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے سابقہ کونسلر قتل کیس میں ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو نامز د ملزمان و نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ایس پی صدر نے اپنے زیر نگرانی ایس ایچ او گوجر خان انسپکٹرمحمدعمران عباس اور دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کو آئی ٹی کے ماہر پولیس افسران کی معاونت بھی حاصل تھی، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے 06ملزمان محمد عمر، سلیمان سہیل، طلعت محمود احسن، فیصل بنارس اور خضر حیات کو گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو شاباش دیتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ناگزیر ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، باقی ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے عبرتناک سزا دلوائی جائے اور مقدمہ میں ملوث دیگرملزمان کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ جاری، اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کاامن کمیٹی،مصالحتی کمیٹی، تاجر تنظیم اور معزز ین علاقہ سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں میٹنگ، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ضلع بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، جن کی روشنی میں اے ایس پی سو ل لائنز بینش فاطمہ نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی، مصالحتی کمیٹی، تاجر تنظیموں اور معززین علاقہ کے ممبران سے میٹنگ کی، شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی سول لائنز نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، اس کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے والدین کو آگاہ کیا جائے، پتنگ فروشوں کے متعلق معلومات پولیس کو فراہم کی جائیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔جس پر شرکاء میٹنگ نے اے ایس پی سول لائنز کو یقینی دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کی ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہیں اور پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے انسداد کیلئے گلی محلوں اور چوہراہوں پر بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے،راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کے ہدایات پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف جارحانہ آپریشن کا آغاز کر ررکھا ہے جس میں ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پرنوسر بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکرریسکیو15پر جھوٹی کال کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم اور پستول30بور معہ روند برآمد کرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو عمیر علی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ سائل الائیڈ ڈسٹری بیوشن کے نام سے اڈیالہ روڈ پر لیز چپس کی ڈسٹری بیوشن بنائی ہوئی ہے میرے مینجر محمد سلیم نے فون کرکے بتایا کہ اسامہ سہیل مال سپلائی و سیل کیلئے ایوب کالونی گلریز گیا تھا جس کے ساتھ السید جنرل سٹور کے پاس دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر سیل کی رقم چھین لی ہے جس کی کال اسامہ نے ریسکیو 15پر بھی کی ہے، جس پر ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو واردات ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اسامہ کو مشکوک جانتے ہوئے انٹیروگیشن کی جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ میں نے نعمان اقبال کمپنی کے آرڈر ٹیکر کے ساتھ ملکر اپنے دوست تیمور عرف ٹیپو کو ساتھ ملاکر واردات کا ڈرامہ رچایا اور رقم چھینی اور نعمان نے ڈرامہ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے گاڑی کے فرنٹ دروازے پر فائر مارا، پولیس نے اسامہ کے انکشا ف پر باقی ملزمان نعمان اقبال اور تیمور عرف ٹیپوکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول30بور معہ روند برآمد کرلیے،سی پی او راولپنڈی نے نوسرباز ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن عمل میں لائی جائے اور انٹیروگیشن کے دوران ملزمان اگر دیگر وارداتوں کو انکشاف کریں تو ملزمان کو ان وارداتوں میں شامل تفتیش کرکے ایسی تمام وارداتیں ٹریس کی جائیں۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے16ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے180لیٹر شراب،1070گرام چرس،2پستول 9MMمعہ 5روند،1پستول 30بور معہ 3روند،9530پتنگیں معہ 9ڈوریں برآمد کر کے ملزما ن کیخلاف مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق تھانہ آرائے بازار پولیس نے ظفر سے40لیٹر شراب،یعقوب سے40لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارجمند سے60لیٹر شراب،تھانہ صدرواہ پولیس نے ارشد سے20لیٹر شراب،ندیم سے20لیٹر شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے یاسر سے 650گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے عاطف سے200گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے اسد عباس سے220گرام چرس،تھانہ آرائے بازار پولیس نے عمرا ن سے1پستول 9MMمعہ 3روند،تھانہ سول لائن پولیس نے طفیل سے1پستول 9MMمعہ 2روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حمزہ سے1پستول 30بور معہ 3روند،تھانہ آرائے بازار پولیس نے محمد علی،محمدعثمان اورشکیلہ سے2000پتنگیں معہ 6ڈوریں،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے طاہر سے530پتنگیں معہ 3ڈوریں،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کاشف سے7000پتنگیں برآمدکر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

Comments

comments