پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کل 28 نومبر کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

  • IMG-20191127-WA0259.jpg

پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف کل 28 نومبر کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو دی جانے والی غیر قانونی و غیر آئینی توسیع(Extention)، غیر ضروری طور پر کی جانے والی ترامیم اور جنرل مشرف کو ‘غداری کیس’ میں بچانے کی غیر قانونی و غیر آئینی کوششوں کے خلاف کل 28 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے دوران ملک بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوں گے اور حکومت کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

Comments

comments