لاہور میں۔ قبضہ مافیہ کی خواتین اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی فوٹیج منظر پر آگئی

برکی روڈ پر واقع نور بخش چالار گاوں میں قبضہ مافیہ کی خواتین اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی فوٹیج منظر پر آگی تفصیلات کے مطابق
عدالت نے حکم صادر فرمایا کے زمین اصل مالکان کو دے دی جائے جس پر طیش میں آکر ارشد کمبوہ ساتھیوں کے ہمراہ نوربخش چلار گاوں کے رہائشی رفیق مسیح کے گھر گھس کر کھلے عام فائرنگ کرتا رہا جس کے نتیجے میں 18 سالہ سوہنیا بی بی گولی لگنے سے موقع پر جانحبق ہو گئ جبکہ مزید 4 افراد جن میں آسیہ بی بی ، نذیر مسیح ، شہناز بی بی ، رفیق مسیح گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھانہ ڈیفنس سی پولیس روائتی انداز میں جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاحال مقدمہ درج نا ہوسکا علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے ملزم کتنی دیدہ دلیری کے ساتھ گولیاں مار رہے ہیں خواتین اور بچوں کی چیخیں دل دہلا رہی ہیں

Comments

comments