نواز شریف کی طبی بنیادوں پر باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان ہے ، اسفندیار ولی خان

  • PhotoGrid_1573923225145.jpg

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان ہے ، اسفندیار ولی خان
یہ بہت اچھا ہوا کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے ان کو علاج کےلیے باہر جانے کی اجازت دی،اسفندیار ولی خان
انسانی بنیادوں پر عدالتی فیصلہ قابل تحسین ہے۔
کاش یہ فیصلہ خود حکومت کر لیتی، لیکن افسوس کہ حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
حکومت اس معاملے میں دو محاذوں پر کھیل رہی تھی
ایک طرف حکومت انسانیت کا ڈھونگ رچا رہی تھی تو دوسری جانب بارگیننگ بھی کر رہی تھی۔
سابق صدر آصف زرداری کو بھی علاج اور ڈاکٹر کے حوالے سے ہر جائز موقع ملنا چاہئے
پشاور(جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان ہے۔ یہ بہت اچھا ہوا کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے ان کو علاج کےلیے باہر جانے کی اجازت دی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر عدالتی فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا بھی اظہار کیا ہے کہ کاش یہ فیصلہ خود حکومت کر لیتی، لیکن افسوس کہ حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی۔ اسفندیار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں دو محاذوں پر کھیل رہی تھی، ایک طرف تو انسانیت کا ڈھونگ رچا رہی تھی تو دوسری جانب بارگیننگ بھی کر رہی تھی۔ مرکزی صدر نے حکومتی روئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی بابت حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ اسفندیا ولی خان نے عدالت کے فیصلے پو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے بارے میں بھی کہا کہ ان کو بھی علاج اور ڈاکٹر کے حوالے سے ہر جائز موقع ملنا چاہئے تا کہ وہ بھی رو بہ صحت ہوجائیں اور انصاف کا بول بالا ہو۔

Comments

comments