پاک فضائیہ کے سامان کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کرنے کا معاملہ مقامی عدالت نے کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اسلم خان پر فرد جرم عائد

پاکستان ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کرنے کا معاملہ

مقامی عدالت نے کراچی حلقہ این اے 254 سے منتخب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

طویل عرصے تک اشتہاری رہنے والے پی ٹی آئی رہنما نے صحت جرم سے انکار کر دیا

عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا

عدالت نے این اے 254 عزیز آباد محمد اسلم کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی

آپ نے 6 فروری 1997 کو پاکستان ائیر فورس کے پرسنل کے ساتھ ملکر ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا، فرد جرم

1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائیٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی

پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی, کسٹم

ملزمان نے ائیر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی اڑ می الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا, کسٹم

محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی, کسٹم حکام

ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ائیر فورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی, کسٹم

14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی

پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا

2004 میں عدالت نے اسلم خان کے بھائی کو بڑی کردیا تھا

پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے

الیکشن لڑنے کے بعد محمد اسلم خان نے عبوری ضمانت حاصل کی

Comments

comments