سعودی عرب ،بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،35عمرہ زائرین جاں بحق ،4زخمی

  • FB_IMG_1571552043187.jpg

سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 غیر ملکی عمرہ زائرین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گاؤں الاخل کے قریب حجرہ روڈ پر ایک بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔بس میں 39 غیر ملکی مسافر سوار تھے جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے تھا اور وہ مدینہ جارہے تھے۔ حادثے میں موقع پر ہی 35جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو الحمنا ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

– سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب سڑک حادثہ

– ریاض سے مکہ مکرمہ جانے والی مسافر بس کا مدینہ منورہ کے قریب حادثہ

– 39 میں سے 35 مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

– ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی شہریوں کی ایک خاص تعداد بھی شامل

– زندہ بچ جانے والے چار افراد میں ، ایک اکبر نامی پاکستانی ہے ، جو شدید زخمی ہے

– جدہ میں پاکستان قونصل خانے کے جنرل کا سعودی حکام سے رابطہ۔

..مشن نے رابطے کے لیے مندرجہ ذیل والے افراد کی تقرری کی ہے۔

..جناب ماجد حسین میمن، CWA جدہ قونصلیٹ

00966-532347340
..جناب طارق محمود، ڈائریکٹر (حج)، مدینہ منورہ

00966-580903349

…جناب عبدالشکور شیخ، CWA سفارتخانہ ریاض

00966-552773332

Comments

comments