اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے،ملیحہ لودھی

نیویارک اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہو گی۔جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کے حقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے، جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہیں۔

Comments

comments