حوالہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن۔ٹانک و ڈیرہ کریک ڈائون میں متعدد ملزمان گرفتار

  • IMG-20191009-WA0239.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان ()ڈیرہ اسماعیل خان ()ایف آئی اے ڈی آئی خان سرکل کی ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن۔ٹانک و ڈیرہ کریک ڈائون میں متعدد ملزمان گرفتار لاکھوں روپے کی رقوم برآمد فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج ۔مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ۔ایف آئی اے ڈیرہ میں پروفیشنل اور اچھی ساکھ کے حامل افسران کی تعیناتی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ۔عوامی و سماجی حلقوں کا ڈائیریکٹر ایف آئی اے (KPK)اختر حیات خان گنڈہ پور کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈہ پور کی ہدایات پر ہنڈی حوالہ ناجائز کاروبار کے خلاف محکمانہ آپریشن میں ایف آئی اے ڈیرہ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر علی بلوچ کی قیادت میں انسپکٹر سعادت خان ، انسپکٹر ملک رضا خان بھٹنی اور انسپکٹر ملک ساجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز ٹانک میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران غنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث ملزم احمد خان کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے غنڈی حوالہ کے دو لاکھ ستانوے ہزار 297,000/- کی رقم بر آمد کر لی ۔ٹانک ہی میں دوسری کامیاب کاروائی کے دوران احسان اللہ نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے حوالہ ہنڈی کی پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ۔جبکہ ایف آئی اے ڈی آئی خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شیخ یوسف اڈہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ملزم احسان اللہ سے دو لاکھ تیس ہزار روپے بر آمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ 1947 دفعہ FER5/23کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سے حوالہ ہنڈی غیر قانونی سر گرمیوں و دیگر ملزمان کے نیٹ ورک کے بارے مزید کئی انکشافات کی توقع ہے۔واضح رہے کے ملک بھر کی طرح ڈی آئی خان ،ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں حوالہ ہنڈی غیرقانونی کاروبار کی بڑھتی ہوئی شکایات اور عوامی مطالبے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈہ پور نے ایف آئی اے ڈیرہ میں محکمے کے بہترین پیشہ وارانہ مہارت اور اچھی ساکھ کے حامل افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کی کہ جس کے بعد گذشتہ تین چار ماہ میں ایف آئی اے ڈی آئی خان سرکل نے حوالہ ہنڈی و دیگر جرائم کے خلاف بڑی فعال و کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہیں جنہیں عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے ۔ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج ۔مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ۔ایف آئی اے ڈیرہ میں پروفیشنل اور اچھی ساکھ کے حامل افسران کی تعیناتی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ۔عوامی و سماجی حلقوں کا ڈائیریکٹر ایف آئی اے (KPK)اختر حیات خان گنڈہ پور کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈہ پور کی ہدایات پر ہنڈی حوالہ ناجائز کاروبار کے خلاف محکمانہ آپریشن میں ایف آئی اے ڈیرہ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر علی بلوچ کی قیادت میں انسپکٹر سعادت خان ، انسپکٹر ملک رضا خان بھٹنی اور انسپکٹر ملک ساجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز ٹانک میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران غنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث ملزم احمد خان کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے غنڈی حوالہ کے دو لاکھ ستانوے ہزار 297,000/- کی رقم بر آمد کر لی ۔ٹانک ہی میں دوسری کامیاب کاروائی کے دوران احسان اللہ نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے حوالہ ہنڈی کی پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ۔جبکہ ایف آئی اے ڈی آئی خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شیخ یوسف اڈہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ملزم احسان اللہ سے دو لاکھ تیس ہزار روپے بر آمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ 1947 دفعہ FER5/23کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سے حوالہ ہنڈی غیر قانونی سر گرمیوں و دیگر ملزمان کے نیٹ ورک کے بارے مزید کئی انکشافات کی توقع ہے۔واضح رہے کے ملک بھر کی طرح ڈی آئی خان ،ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں حوالہ ہنڈی غیرقانونی کاروبار کی بڑھتی ہوئی شکایات اور عوامی مطالبے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈہ پور نے ایف آئی اے ڈیرہ میں محکمے کے بہترین پیشہ وارانہ مہارت اور اچھی ساکھ کے حامل افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کی کہ جس کے بعد گذشتہ تین چار ماہ میں ایف آئی اے ڈی آئی خان سرکل نے حوالہ ہنڈی و دیگر جرائم کے خلاف بڑی فعال و کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہیں جنہیں عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے ۔

Comments

comments