چارسدہ میں گھر سے 26 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاع ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار۔

سرڈھیری میں گھر سے 26 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاع ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار۔
چارسدہ () ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان کی کامیاب کاروائی۔ احمد آباد سرڈھیری میں گھر سے ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاع گروہ کے 3 اہم ملزمان گرفتار۔ مال مسروقہ 8 لاکھ 75 ہزار روپے برامد۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مزید تفتیش جاری۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔ متاثرین اور اہلیان سرڈھیری کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن سرڈھیری پہنچ گئے۔ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان
تفصیلات کے مطابق سرڈھیری پولیس کو گھر سے 26 لاکھ نقدی، 4 ہزار سعودی ریال اور 4 تولہ سونا چوری کی رپورٹ موصول ہوئی۔ واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کری دیئے۔ ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدی عرفان اللہ خان کے زیرِ نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن افتخار شاہ خان،ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان،انوسٹی گیشن آفیسرعبدالحکیم، اور اے ایس آئی کلیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان عالمزیب ولد غلام سرور سکنہ تارو جبہ، اختر گل ولد زیارت گل سکنہ چغل پورہ پشاور اور رازق شاہ ولد کریم اللہ سکنہ پڑانگ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم میں 8لاکھ 75ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔اس مو قع پر اہلیان علاقہ اور متاثرین تھانہ سرڈھیری پہنچ کر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کو حراج تحسین پیش کیااور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

comments