خیبر پختونخواہ پرایویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی اسد ھارون کواسد قیصر اور مشتاق غنی کی ایما پر اچانک تبدیل کر دیا گیا

  • IMG-20191008-WA0190.jpg

خیبر پختونخواہ پرایویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی اسد ھارون کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر صوبای اسمبلی مشتاق غنی کی ایما پر اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں سپیکرز کے اپنے پرایویٹ اسکولز ہیں، پرانے ایم ڈی صاحب کو اسی لیے ہٹایا گیا ہے کہ انہوں نے اس مافیا کی بات نہیں سنی۔ اب جو ایم ڈی ہیں انکا نام ڈاکڑ تاشفین ہے، انہوں نے آتے ساتھ ہی وہ تما م نوٹیفیکیشنز جوکہ اسد ھارون صاحب نے جاری کیے تھے سبکو واپس لے لیا ہے، اور کل 07-10-19 کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں پرایویٹ سکولز کو کھلی چھُوٹ دے دی ہے، اب دوبارہ سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے، اسکے علاوہ سبلنگز کی بابت جو چھُوٹ دی تھی وہ بھی واپس لے لی ہے۔ دوبارہ سے والدین کو ذلیل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ اس تمام معاملے کے پیچھے اسد قیصر اور مشتاق غنی کا ہاتھ ہے، کیونکہ انکے اپنے سکولز ہیں تما پختونخواہ میں جنکا کاروبار ٹھپ ہو رہا تھا اسکو بچانے کے لیے اپنی مرضی کا ایم ڈی لگایا گیا ہے،

آپ مہربانی کر کے اسکو انوسٹیگیٹ کرکے جو بھی کاروای ہو سکتی ہے وہ کیجیے گا، آپ کی مہربانی ہوگی۔

Comments

comments