پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی 73کلو گرا م چرس،چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد

2019: پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرکے02افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں مزدانما آئل ٹینکر سے 6820کلو گرام چھالیہ اور 1350پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور انڈین گٹگا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا496ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،چھالیہ، انڈین گٹکا، 02 عدد مزدا ٹرک اور02 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Comments

comments