کراچی میں 5 رکنی ٹھگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار، 3 فرار- معصوم شہریوں کو بیوقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں

  • IMG-20191008-WA0156.jpg

سائیٹ سپر ہائی وے سے پانچ رکنی ٹھگ گروہ کے دو کارندے گرفتار، تین فرار-ایس ایس پی ملیر

ملزمان معصوم شہریوں کو بیوقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں-ایس ایس پی ملیر

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی-ایس ایس پی ملیر

ملزمان لگے ہوئے پرائز بانڈ کا نمبر 7500/1500 روپے کے جعلی بانڈ پر پنچ کرتے تھے-ایس ایس پی ملیر

متاثرہ شہری سے ملزمان نے 1500 روپے کے بانڈ پر تیس لاکھ کا انعام کا لالچ دیکر پانچ لاکھ روپے اینٹھے اور فرار ہو گئے-ایس ایس پی ملیر

ملزمان کے گروہ نے 7500 کے جعلی بانڈ پر ڈیڑھ کروڑ کا انعام نکلنے کاجھانسہ دیکر شہری سے اسی لاکھ کی رقم کا تقاضہ کیا تھا- ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزمان سے دونوں جعلی پرائز بانڈز اور انعامات کی لسٹ برآمد-ایس ایس پی ملیر

گرفتارملزمان نے دوران انٹیروگیشن درجنوں شہریوں کو اس طریقہ واردات سے بیوقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹنے کا اعتراف کیا-ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزمان نے اندرون سندھ اور کراچی میں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا-ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی شناخت حاصل کر لی گئی ہے-ایس ایس پی ملیر

فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی-ایس ایس پی ملیر

ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفتیش جاری-ایس ایس پی ملیر

ترجمان ضلع ملیر پولیس

Comments

comments