ملیر :ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں نے آج منشیات کے بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف احتجاج

  • IMG-20191008-WA0174.jpg

ملیر :ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں نے آج منشیات کے بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف احتجاج کیا احتجاج میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی لوگوں نے شرکت کی احتجاج کی قیادت ابراہیم حیدری کے نوجوان رہنما عرفان عمر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے منشیات کی سرپرستی کرنے پر اور اسکی کھلے عام فراوانی پر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں بچے ، بوڑھے ، جوان بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ منشیات آئے روز بے شمار نوجوانوں کے لیے موت کا سامان بن رہی ہے۔
خدارا اس کی سرپرستی ختم کی جائے اور ملک کے نوجوانوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملک کے مستقبل کو وطن عزیز کی خاطر ہر صورت بچایا جائے ورنہ یہ زہر ہماری نسلوں کو تباہ و برباد کر سکتا ہے۔
منشیات کے خلاف جاری اس تحریک کو ہم اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاکہ نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں …!!!
#SayNoToDrugs
#IbrahimHaidriStands
#DrugIsDeath
#Malir

Comments

comments