پولیس کی کامیاب کاروائی، مویشی چوری کی گینگ کے 2 ملزمان اسلحہ و امونیشن سمیت گرفتار، مال مسروقہ 5 بکریاں برآمد*

  • IMG-20191007-WA0254.jpg

*کھوسکی پولیس کی کامیاب کاروائی، مویشی چوری کی گینگ کے 2 ملزمان اسلحہ و امونیشن سمیت گرفتار، مال مسروقہ 5 بکریاں برآمد*

بدین(پ ر) ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مصروف عمل۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھوسکی کی حدود گاوں PAF چک سے فریادی امداد حسین ولد عبدالستار راجپوت کے مویشی فارم سے 2 دن قبل نامعلوم چور 5 عدد بکریاں (جن کی مالیت ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ) چوری کر کہ فرار ہوگئے تھے۔

کھوسکی پولیس نے فریادی امداد حسین راجپوت کی مدعیت میں تھانہ کھوسکی پر 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر مولچند بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایل بی او ڈی سم نالہ کے قریب کاروائی کر کہ ایک سفید رنگ کی سوزوکی کو روکنے کا اشارہ کیا تو سوزوکی میں سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بڑی بہادری اور حکمت عملی کے ساتھ کاروائی کر کہ سوزوکی کو روک کر 2 ملزمان شاہد ولد بابو چانڈیو اور نظیر ولد بابو چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ جب کہ 4 ملزمان رستم چانڈیو، نیاز لنڈ، جمال کھوسو اور غلام مصطفی کھوسو فرار ہوگئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 5 عدد بکریاں اور جرم میں استعمال شدہ سوزوکی برآمد کرلی ہے۔

دوران کاروائی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل 30 بور اور 5 عدد رائوند برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف تھانہ کھوسکی پہ ڈیوٹی میں مداخلت کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان شاہد چانڈیو اور نظیر چانڈیو سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر آرمس ائکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب فریادی امداد حسین راجپوت نے پولیس کی کامیاب کاروائی کے بعد مال مسروقہ بکریاں برآمد کرنے پر ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب اور کھوسکی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments

comments