پاک فوج میلی آنکھ سے دیکھنے والوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے میجر طاہر

اٹک () ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ کر ثابت کیا کہ وہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں،عمران خان کے نظریہ کے ساتھ کھڑا ہوں،مودی جان لے پاک فوج وطن عزیز کے محافظ،وطن کی جانب ہر اٹھنے والی میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر حاجی اشفاق خان نے بھی خطاب کیا جلسہ کا اہتمام میجر گروپ کے سینئر رہنما جاوید خان، جمشید خان، رفیق خان اور قاسم شاہ نے کیا تھا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں، سابق ناظم شیراز خان، سائیں دلنواز، ذاکر خان زیدی، خالد خان، نسیم خان، طارق افضل خان، شیر افضل خان، حاجی یونس، حاجی اسلم، عمر فاروق خان، خان اقبال خان، ملک نسیم، حافظ عبدالحئی، حافظ راشد محمود، ڈاکٹر ربنواز مہورا کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان ویسہ بھی موجود تھے، اس موقع پر یوسف خان آف نرتوپہ نے میجر طاہر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا علاوہ ازیں زبردست خان، حاجی ابرار و دیگر نے بھی میجر طاہر صادق کے ساتھ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے ناکامی سے دوچار ہونگے جسے اللہ عزت دے اسکا کوئی لگڑ کچھ نہیں بگاڑ سکتا، انہوں نے کہا کہ عوام نے جو اعتماد مجھ پر کیا اس پر تاحیات انکا مشکور رہونگا میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں کیونکہ مجھے انکا نظریہ پختہ نظر آیا تھا میں خان صاحب سے گزارش کرونگا کہ عوام نے آپ کو ووٹ تبدیلی کی غرض سے دیا تھا مہنگائی بیروزگاری آپ کے ہاتھ میں ہے آپ کو ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا یہی پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ٹرمپ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈیلیور کر سکتا ہے، انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سابق حکمرانوں نے جس طریقے سے ملک کو لوٹا اور ملک کا دیوالیہ نکالا ان سے آدھے پیسے لے کر ملکی قرضہ اتارا جائے اور انہیں باہر بھیج دیا جائے تا کہ ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ اس موقع پر حاجی اشفاق خان نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے الیکشن کے بعد این اے 55 کی سیٹ نہ چھوڑ کر عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا آج ویسہ گاؤں میں دبنگ انٹری دے کر عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ جاوید خان اس بھرپور اور کامیاب جلسہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ علاوہ ازیں میجر طاہر صادق کی پنڈال آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ جلسہ میں پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی گونج اٹھے۔

Comments

comments