پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف نے شیڈول جاری کر دیا۔13تا 18 اکتوبر پیرس میں پلینری میٹنگ ہوگی۔

اسلام آباد:
پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف نے شیڈول جاری کر دیا۔13تا 18 اکتوبر پیرس میں پلینری میٹنگ ہوگی۔

حکام کے مطابق پیرس پلینری میٹنگ کے لیے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ہیں اور ایف اے ٹی ایف
کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں 40 تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔40 میں سے 36 سوالات کے جواب کو مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ 4سفارشات پر پاکستان سے مزید وضاحت طلب کرلی گئی ہے،پاکستان مزید وضاحتیں پیرس اجلاس میں پیش کرے گا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت ہوگی جبکہ پاکستان اس سلسلے میں پہلے بھی پیشرفت سے آگاہ کرچکا ہے۔ پیرس پلینری میٹنگ میں حماد اظہر پاکستان کی جانب سے سے وفد کی قیادت کریں گےجبکہ ٹیم کے کچھ اراکین پہلے ہی پیرس پہنچ چکے ہیں۔

Comments

comments