باباگورونانک کا 550 واں جنم دن؛ بھارتی یاتریوں سے ویزا درخواستوں کی وصولی شروع

  • IMG-20191003-WA0325.jpg

لاہور: سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں سے ویزادرخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کی ویزادرخواستوں کا عمل شروع کردیا ہے ۔ پاکستان 10 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرے گا ۔ہمسایہ ملکوں میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ پاکستان باہمی معاہدے سے بڑھ کر 3 ہزار کی بجائے 10 ہزار بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کرے گا۔

بھارتی سکھ یاتری مختلف سکھ سنگتوں کے ذریعے اورانفرادی طورپر ویزادرخواستیں جمع کروارہے ہیں تاہم زیادہ تر درخواستیں شرومنی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی، دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سمیت دیگر سکھ سنگتوں کے ذریعے جمع کروائی جارہی ہیں۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 1500 سکھ یاتریوں کا پہلا قافلہ 31 اکتوبر کو واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچے گا جہاں نگرکیرتن میں شامل جتھے کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ 31 اکتوبر کو پاکستان آنے والا نگرکیرتن 28 اکتوبر کو دہلی سے روانہ ہوگا۔…

Comments

comments