پورے سندھ کا کچرہ پی پی کے اندر کٹھا ہے، سندھ کے حالات سے واقف ہیں مزید لوٹ مار کی گنجائش نہیں دیں گے، عامر محمود کیانی

  • IMG-20190928-WA0182.jpg

پورے سندھ کا کچرہ پی پی کے اندر کٹھا ہے، سندھ کے حالات سے واقف ہیں مزید لوٹ مار کی گنجائش نہیں دیں گے، عامر محمود کیانی

عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کی عزت بحال کرائی، تبدیلی کا کاروان سندھ میں داخل ہوچکا ہے، عامر محمود کیانی

سندھ میں صحت کی سہولیات نہ ہونے پر بچے مررہے ہیں لیکن بھٹو زندہ ہے،10 سال زمہ داری یاد نہیں آئی اب کچرہ اٹھنا یاد آگیا، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ودیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ کا دورہ

کاروان کراچی سے ہوتا ہوا ، نوری آباد، جامشورو، حیدرآباد، مٹٰیاری، نوابشاہ، سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا جگہ جگہ کارکنوں کی جانب سے استقبال

کراچی/حیدرآباد(پریس ریلیز تاریخ 2019-09-27) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ دیگر پی ٹی آئی کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی و دیگر صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ کراچی سے دو روزہ اندرون سندھ کے دورے کے لئے روانا ہوئے روانگی سے قبل گورنر ہائوس کے باہر پھوارا چوک پر میڈیا سے بات چیت بھی کی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل محفوظ عرسانی، ایم این اے جئے پرکاش اکرانی، سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، اراکین سندھ اسمبلی رابستان خان ، ڈاکٹر سعید آفریدی ، صوبائی رہنماء حنید لاکھانی ، علی جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم این اے عامر محمود کیانی نے کہا سندھ کے حالات سے سب واقف ہیں بہت کرپشن کی گئی ہے اب زیادہ لوٹمار کرنے نہیں دیں گے۔ پاکستان کا اچھا دور شروع ہونے والا ہے، یہاں اولاد اور مفاد کی سیاست کی جاتی ہے عوام کے خاطر کوئی بھی کام نہیں کرتا۔ یہاں پورے سندھ کا کچرہ پی پی کے اندر کٹھا ہے، لوگ علاج اور سہولیات سے محروم ہیں سیاستدانن اربوں کے گھروں میں رہتے ہیں لیکن عوام پیناڈول کی گولی کے لیے پریشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا 70 سال کو آج یہ 13 ماہ سے کمپیئر کررہے ہیں، اس وقت پاکستان نے مسلمان امہ کا مقدمہ دنیا میں لڑا، قوموں کے اندر ان لیڈران کی وجہ سے جذبہ بڑھتا ہے، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کی عزت بحال کرائی، تبدیلی کا کاروان سندھ میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک کے سارے ادارے اب آزاد ہیں، مقدمے ان لوگوں نے خود بنائے تھے جن پر آج عمل ہورہا ہے، سندھ کی محرومی پر وزیر اعظم خد آئیں گے سندھ کی عوام کی احساسی محروم ختم کریں گے۔ انہوں نے زید کہا 10 بلین ڈالر قرضے کی قسط واپس کر دی گئی ہے۔ مہنگائی کو کم کرتے جارہے ہیں، دو چار ماہ میں پاکستان کے حالات میں تبدیلی نظر آئے گی، لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی، انہوں نے کرپشن پر صوبے تقسیم کیے ہوئے ہیں، میثاق جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا، جب تک ذہنوں سے کچرہ نہیں جائے گا تب تک زمین کا کچرہ صاف نہیں ہوگا، ان کی نیت ہی ٹھیک نہیں ہے، اربوں روپے بتائیں کہ کہاں لگے ہیں، انہوں نے مزید کہا تنظیم سازی کے حوالے سے پورے صوبے میں نکلے ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسا بندہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہو تو یہی حال ہوتا ہے، کشمیر کا مقدمہ پہلی بار اتنا اجاگر ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا سندھ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں اپنے ورکرز اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہونگی، میں کرکٹ میچ پر حکومتی اقدامات کو سراہتا اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم کی آج اہم تقریر ہونی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ رہا ہے،پرچیوں اور چوری ڈکیتی والے نہیں اب ایماندار قیادت ہے، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے کپتان آج ایک بین الاقوامی لیڈر کے طور پر بات کریں گے، عالم اسلام کو ایک بہترین لیڈر ملا ہوا،ماضی کے حکمرانوں نے حالات پر کھیل کر ملیں لگائی پئسا بنایا، کرکٹ کی واپسی پر دفاعی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیانی صاحب کو آج بھٹو زندہ ہے دکھانے جارہے ہیں، سندھ میں بچے مررہے ہیں لیکن بھٹو زندہ ہے، 10 سال زمہ داری یاد نہیں اب کچرہ یاد آگیا، سندھ حکومت میں موجود کچرے کو صاف کرنا چاہیے،نیا پاکستان بنے گا تو نیا سندھ بھی بنے گا،کراچی کمیٹی کا مطلب تھا وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ہدایت دینا اور اب وہ کام شروع ہوچکا ہے، اب کراچی میں صفائی مہم شروع ہوچکی ہے،یہ لوگ کام نہیں کررہے یہ لوگ اپنا پہلایا ہوا گند پہیلا رہے ہیں، انہوں نے مائی کلاچی نام کیوں رکھا؟ ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ آپ صرف کراچی کی بات کیوں کررہے ہیں، ہم نے کل تک پورے سندھ میں پروگرامز رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حیدرآباد ٹول پلازا پر پی ٹی رہنمائوں و کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنمائوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور ریلی کی صورت میں انصاف ہائوس پہنچے جہاں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیا گیا جبکہ حیدرآباد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ سے کوٹڑی، جامشورو ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور نوری آباد، کوٹڑی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری، نوری آباد انڈسٹریل ایریا کے وفود نے ملاقاتیں بھی کی۔ کاروان حیدرآباد سے مٹیاری،سعید آباد۔ نوابشاہ، نوشہرو فیروز سے ہوتا ہوا رات کو سکھر پہنچے گا جہاں پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، جبکہ دوسری روز کاروان سکر سے شکارپور، لاڑکانہ، دادو، خیرپورناتھن شاہ، سےہوتا ہوا سہون پہنچے گا جہاں پر قلندر لعل شہباز کی درگاھ پر حاضری دی جائے گی۔

*پی ٹی آئی سندھ/مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی دورہ سندھ اپڈیٹ.*

مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں کا جگہ جگہ والہانہ استقبال،

مٹیاری، خیبر، ہالا، سعید آباد، قاضی احمد، نوابشاہ میں شاندار استقبال،

ایم این اے جئے پرکاش لوھانا، جمال صدیقی، سعید آفریدی،رابستان خان، حنید لاکھانی ، علی جونیجو،محفوظ عرسانی اور دیگر رہنماء بھی شامل

مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کارکنوں میں گھل مل گئے،

کارکنان نے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور قائدین کیساتھ سیلفیاں،

قافلہ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچے گا،

سکھر میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے قائدین خطاب کریں گے،

نوابشاہ میں رہنماؤں کا شاندار استقبال،

جو کہتے تھے کہ نوابشاہ آصف زرداری کا شہر ہے وہ دیکھیں یہ شہر اب غریب عوام کا ہے، حلیم عادل شیخ

نوابشاہ میں جدوجہد کرنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ میں تبدیلی کی ہوا تیز ہوچکی ہے، عامر محمود کیانی

عمران خان سندھ کے مسائل پر خد نظر رکھے ہوئے ہیں، عامر محمود کیانی

Comments

comments