اٹک میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو ضلعی انتظامیہ نے مشینری کے ذریعہ مسمار کردیا

No video URL found.

اٹک () ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد کی زیر نگرانی چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک عمران اصغر ، لیگل ایڈوائزر ضلع کونسل اٹک سردار توصیف ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ انجینئر شہزاد طفیل ، ایم او آئی اینڈ ایس بلدیہ اٹک ندیم فیروز اور دیگر عملہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد شاہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تین میلہ ہٹیاں روڈ پر واقع سمحان ہاءوسنگ سوساءٹی کی چاردیواری توڑ کر سوساءٹی کی دو رویہ سڑک کے درمیان لگی لاکھوں روپے مالیت کی بیش قیمت ، فانوس کی طرز پر لگائی گئی سٹریٹ لاءٹس کو بلیڈ لگے ٹریکٹر کی مدد سے توڑ دیا اور بعدازاں سوساءٹی کے مخالفین کی مدد سے مقامی طور پر ایکسویٹر مشین منگوا کر سوساءٹی کا مین گیٹ توڑ دیا سوساءٹی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے کاروائی کی اطلاع قبل از وقت ملنے پر سوساءٹی کے مین گیٹ پر بھاری مشینری لگا کر بند کر دیا تھا جس کے سبب سوساءٹی کی دیواریں توڑ کر بلیڈ والا ٹریکٹر اور ایکسیویٹر اندر لایا گیا اور توڑ پھوڑ کا عمل شروع کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران کئی مرتبہ کمپنی کے ملازمین نے ایکسیویٹر مشین کو روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی موجودگی کے سبب توڑ پھوڑ کا عمل جاری رہا اس دوران سمحان ہاءوسنگ سوساءٹی کے لیگل ایڈوائزر نے اے ڈی سی آر اٹک چوہدری عبدالماجد سے سوساءٹی میں توڑ پھوڑ کے سلسلہ میں کاروائی کے تحریری احکامات طلب کیے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کل صبح ان کے دفتر سے آ کر یہ وصول کر لیں ضلع کونسل اٹک کے انسپکٹر تجاوزات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سمحان ہاءوسنگ سوساءٹی جو غیر قانونی ہے جس کو 5 ماہ قبل بلیک لسٹ قرار دے کر کسی قسم کے کام سے منع کر دیا گیا تھا انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور وہاں سے بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر گزشتہ روز ضلع کونسل کی جانب سے انہیں نوٹس دیا گیا جس پر سوساءٹی کی انتظامیہ نے نہ صرف انہیں ہراساں کیا بلکہ انہیں حبس بے جاہ میں رکھنے کی کوشش کی چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک عمران اصغر نے بتایا کہ سوساءٹی قطعی طور پر غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف ڈپٹی کمشنر اٹک جو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھی ہیں کی ہدایت پر یہ کاروائی کی گئی ہے ۔

Comments

comments